پاکستان میں اچانک گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کیوں ہو رہی ہے؟



پاکستان میں اچانک گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کیوں ہو رہی ہے, وجہ سامنے آگئ

اسلام آباد پاکستان میں جاری مہنگائی نے عوام کی قوت خرید پر گہرا اثر


 ڈالا ہے جس کے باعث کار ساز کمپنیوں کو بھی سیلز میں بڑے پیمانے پر

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں لکی موٹرز نے ’ کیا سٹونک‘ کی قیمت میں اچانک 15 لاکھ 13 ہزار روپے کمی کا اعلان کیا جبکہ اس کے کچھ ہی دیر کے بعد پیوگیوٹ 2008 کی قیمت میں بھی ساڑھے چار لاکھ تک کمی کر دی گئی۔


صارفین کا نئی گاڑی کی خریداری کی طرف متوجہ نہ ہونا دراصل قیمتوں میں حال ہی میں ہونے والے پہاڑ جیسے اضافوں کا کلیدی کردار ہے اور اس کا خمیازہ بھی اب کمپنیوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے ۔


پاکستان آٹو میٹو مینو فیکچررز ایسوسی ایشن (PAMA) کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے ہاف میں گاڑیوں کی فروخت میں 50 فیصد تک کمی دیکھی گئی ہے ، جس کی وجہ گاڑیوں کی آسمان کو چھوتی ہوئی قیمتیں، ناقابل عمل آٹو فنانسنگ ، اور صارفین کی قوت خرید میں کمی کو قرار دیا جارہاہے ۔


درمیانی رینج کی ’ایس یو ویز‘ کی فروخت میں بدستو ر اس وقت کمی کی توقع ہے جب تک شرح سود 22 فیصد سے کم نہیں ہوتی جو کہ بہت زیادہ  ہے۔


ماہرین کا خیال ہے کہ   سیلز میں کمی کی وجہ سے ہی  آٹو انڈسٹری کو  اپنی گاڑیوں کی قیمت گرانا پڑی ہے تاکہ خریداروں کو اپنی طرف لبھا سکیں۔

Post a Comment

0 Comments